سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ )آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ٹاس کے لیے روایتی سکہ اچھالنے کی جگہ نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا گیا ہے۔بگ بیش لیگ میں اب ٹیموں کے کپتان ٹاس کے لیے سکے کی جگہ بلا اچھالیں گے اور ’ہیڈ‘ اور ’ٹیل‘ کی جگہ ’ہلز‘ یعنی بلے کی ابھار والی جگہ یا ’فلیٹ‘ یعنی بلے کی سیدھی سطح پکاریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے بگ بیش لیگ کے سربراہ کم مک کونی نے ٹاس کے لیے نئے طریقہ کار کو زبردست لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی بی بی ایل ہے، ٹاس کا یہ طریقہ گلی محلے اور ساحل پر ہونے والی کرکٹ میں اختیار کیا جاتا ہے۔کم مک کونی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو یہ طریقہ کار پسند نہیں آیا لیکن ایسے افراد کو میں چیلنج کرتا ہوں کہ بتائیں انہوں نے آخری بار کب ٹاس کے لیے سکہ اچھالنے کو غور سے دیکھا تھا۔