اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ کل ہفتہ15 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گی۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل کے مطابق چمپئن شپ میں پاکستان سمیت غیر ملکی کھلاڑی کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، اٹلی، جرمنی، فرانس، سعودی عرب، امریکہ، جاپان، سربیا، تائیوان، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، کینیڈا، پولینڈ، سنگا پور، ازبکستان، آسٹریلیا، کوریا، تاجکستان اور قطر کے ٹینس سٹار شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیچر مردوں کا ایونٹ بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ چمپئن شپ میں لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر -18، سنگلز، بوائز انڈر-14 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر- 10 کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ 15 دسمبر کو، مین رائونڈ 17 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ کوارٹر فائنلز21 دسمبر کو، سیمی فائنلز 22 دسمبر کو جبکہ فائنل میچز23 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔