لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی کے نئے مجوزہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرسے قومی کرکٹرز بھی ناخوش ہیں، ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل اور وہاب ریاض کہتے ہیں کہ 22 کروڑ کے پاکستان میں دو کروڑ کے آسٹریلیا کا نظام نہیں چل سکتا۔ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل اور وہاب ریاض نے بھی پی سی بی کے پیٹرن، وزیر اعظم عمران خان کے مجوزہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی مخالفت کر دی۔کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ہر سال پی سی بی ڈومیسٹک اسٹرکچر بدلتا ہے، اب پھر بدل کر کیا ملے گا، 20 سال سےڈیپارٹمنٹل کرکٹ ہمارے خاندانوں کو چلا رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کھیل کا معیاربہت گر جائے گا، ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ دونوں ساتھ چلانی چاہئیں۔وہاب ریاض کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں مقابلے کی فضا بہت زیادہ ہے، اسے بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ نے کھلاڑیوں کو تنخواہوں پر رکھا ہوا ہے،اس میں مقابلے کی فضا بہت زیادہ ہے۔