پشاور.. سنتھیٹک کورٹ کے غیر معیاری کام کے باعث بیڈمنٹن کے کھلاڑی گھٹنے اور جوڑوں کے درد میں مبتلا

 

 

سنتھیٹک کورٹ کے غیر معیاری کام کے باعث بیڈمنٹن کے کھلاڑی گھٹنے اور جوڑوں کے درد میں مبتلا
ڈی جی سپورٹس نے معیاری کام کی ہدایت کردی، ٹھیک نہ کرنے پر جرمانے سمیت کمپنی کوبلیک لسٹ کئے جانے کا بھی امکان ہے، ذرائع

 

پشاور.. صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے طارق ودود بیڈمنٹن ہال میں سنتھیٹک کورٹ کے غیر معیاری کام کومعیاری کام کرانے کیلئے کنٹریکٹر کو معیاری کا م کے حوالے سے ہدایات دے دی گئی ہیں جس میں انہیں سنتھیٹک کورٹ معیاری بنانے کا کہا گیا ہے دوسری صورت میں سنتھیٹک کورٹ بنانے والے کمپنی کو بلیک لسٹ کئے جانے کا امکان ہے،

طارق ودود بیڈمنٹن ہال پشاور صدر سمیت حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں بھی سنتیھیٹک کورٹ غیر معیاری بنائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ببل بن چکے ہیں بلکہ ان ببل کے باعث کھلاڑیوں کو گھٹنے اور جوڑوں میں درد کی شکایات بھی عام ہیں.

اور بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کی شکایات پر ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ نے سنتھیٹک کورٹ کو معیاری بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ کھلاڑیوں کیلئے الگ میٹس لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہیں دوسری صورت میں جرمانے کے ساتھ ساتھ کمپنی کو بلیک لسٹ کئے جانے کا بھی امکان ہے.

 

 

 

 

error: Content is protected !!