لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پاکستان ٹیم میں تجربات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔آسٹریلیا میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پاکستان ٹیم میں تجربات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شاداب خان کا خلا پر کرنے کے لیے محمد نواز کا نام بھی زیر غور آگیا، ورلڈ کپ سے قبل اپنے اسکواڈ کو متوازن بنانے کے خواہاں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اہم فیصلے کرنا ہیں، خطرناک وائرس کا شکار شاداب خان زیر علاج اور ان کی اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، متبادل کے طور پر یاسر شاہ اس وقت انگلینڈ میں اسکواڈ کے ہمراہ ہیں لیکن محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان موجود ہے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف میچز میں آزمائش پر پورا نہ اتر سکے تو متبادل کے طور پر محمد نواز کو ورلڈکپ میں شرکت کا پروانہ جاری ہوسکتا ہے، آل راونڈر پی ایس ایل میں اچھی فارم میں نظر آئے تھے، بیٹنگ میں بھی یاسر شاہ سے بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اسی سیریز میں پاکستان کو محمد عامر اور آصف علی کے حوالے سے بھی فیصلے کرنا ہیں، دونوں ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں، آصف علی کو بھی ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ٹیم میں موجود پاور ہٹر کا خلا پر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آل رانڈر محمد حفیظ تاحال میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے، 2 ماہ کے قریب کرکٹ کے میدانوں سے دوری کے بعد فوری طور پر فارم اور فٹنس ثابت کرنا ان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہوگا، محمد حفیظ ناکام رہے تو ٹیم کمبی نیشن بہتر بنانے کے لیے مینجمنٹ کو نئے سرے سے پلاننگ کرنا ہوگی۔