لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے 26ویں جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں جاری ہے، دوسرے روز بھی کھیلوں کے مقابلے جاری رہے، گرلز انڈر 15ٹیم ایونٹ میں پنجاب اور سندھ جبکہ گرلز انڈر18ٹیم ایونٹ میں سندھ اور کروماٹیکس کلب فائنل میں پہنچ گئے ہیں، گرلز ٹیم ایونٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی ہمدان نذیر نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ ہونگے، مقابلے 28جون کو شام 6بجے ہونگے،بوائز انڈر 15ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخوااور کروماٹیکس کلب جبکہ بوائز انڈر18ٹیم ایونٹ میں پاک آرمی اور واپڈا فائنل میں پہنچ گئے ہیں، بوائز انڈر 15ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں کروماٹیکس نے ریلوے کو 3-2 اور خیبر پختونخوا نے پنجاب کو 3-2کو شکست دی، بوائز انڈر 18کے سیمی فائنل میں پاک آرمی نے اسلام آباد کو 3-0اور واپڈا نے سندھ کو 3-1سے ہرایا۔
چیمپئن شپ میں معمول کے مقابلوں میں بوائز ٹیم ایونٹ انڈر15میں سندھ نے ریلوے کو 3-2، پنجاب نے پاک عرب کو 3-0، کروماٹیکس نے خیبر پختونخوا کو 3-0، پاک عرب نے سندھ کو 3-2 سے شکست دی، بوائزانڈر18 ٹیم ایونٹ میںسندھ نے اسلام آباد کو 3-0، خیبر پختونخوا نے کروماٹیکس کو 3-1،واپڈا نے پنجاب کو 3-0، سندھ نے پاکستان ریلوے کو 3-0، پاک آرمی نے پاک عرب کو 3-0، اسلام آباد نے خیبر پختونخوا کو 3-2، واپڈا نے پاک عرب کو 3-0، ریلوے نے کروماٹیکس کو 3-1 کو ہرادیا،گرلز ٹیم ایونٹ انڈر 18کے مقابلوں میں سندھ نے پنجا ب کو 3-0، خیبر پختونخوا نے کروماٹیکس کو 3-0سے ہرادیا،ٹیم ایونٹ انڈر 15کے مقابلوں میں سندھ نے خیبر پختونخوا کو 3-0، سندھ نے پنجاب کو 3-0، پنجاب نے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کو 3-0، سندھ نے خیبر پختونخوا کو 3-0 اور خیبر پختونخوا نے اسلام آباد کو 3-0سے شکست دیدی،