پاکستان بھارت ٹاکرا اور میلبرن کا موسم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل میلبرن میں اچانک موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق میلبرن میں اچانک موسم تبدیل ہوگیا اور دھوپ نکل آئی۔گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بارش کے باعث پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن بھی منسوخ ہونے کی پیشگوئی کی تھی تاہم آج قومی اسکواڈ میلبرن میں ٹریننگ کر رہا ہے۔گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے اتوار کے میچ سے متعلق میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے جبکہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

error: Content is protected !!