پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔میزبان کو سیریز میں2-0کی برتری حاصل ہے،پاکستان کو سیریز بچانے کیلئے میچ میں فتح کا چیلنج درپیش ہو گا،تیسرے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے ڈنیڈن میں بھرپور پریکٹس کی ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 تیسرا ون ڈے (کل)ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔میزبان کو سیریز میں2-0کی برتری حاصل ہے،پاکستان کو سیریز بچانے کیلئے میچ میں فتح کا چیلنج درپیش ہو گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈنیڈن میں تیسرے ون ڈے کے لیے تیاریاں شروع کردیں ہیں، انجری کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر ہونے والے فخر زمان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ڈنیڈن میں تیسرا ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا، جس کیلیے ٹیم بھرپور تیاری کر رہی ہے اور کھلاڑیوں نے گراونڈ کے علاوہ جم میں بھی محنت کی ۔ادھر ٹیم فزیو تھراپسٹ ویب سنگھ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری کافی بہتر ہو گئی ہے، انہوں نے دوڑنا بھی شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب بیٹنگ کوچ گرانٹ فلار کا کہنا ہے کہ کھلاڑی باونسی وکٹ پر کھیلنے کے عادی ہو رہے ہیں، نیوزی لینڈ کا بولنگ اٹیک اچھا ہے جس سے پلیئرز دباو میں آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2 ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد کیویز کے خلاف سیریز میں واپسی کے لیے پاکستان ٹیم کے پاس آخری موقع ہے ۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور آل رانڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔31سالہ گرینڈ ہوم اپنے والد کے انتقال کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے تھے لیکن جارج ورکر کے زخمی ہونے پر انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔گرینڈہوم کو 12 ایک روزہ میچز میں کیویز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے 35.66 کی اوسط سے 214 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 8 وکٹیں بھی حاصل کی ہوئی ہیں۔اعلان کردہ اسکواڈ کپتان کین ولیمسن، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگیوسن، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہنری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم ساتھی اور روس ٹیلر پر مشتمل ہے۔