پشاورْ(نواز گوھر)پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمزکیلئے تیاریاںآخری مرحلے میں داخل ،پی او اے کے معائنہ ٹیم نے گیمزکے مختلف کھیلوں کے مقابلوں وینیوزکاجائزہ لیاجو کہ 12اکتوبر کو ہونیوالی جنرل کونسل اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔
قیوم سٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے معائنہ کے دوران معائنہ ٹیم کے اراکین پی اوے کے ایسوسی ایٹ سیکرٹریز وپاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگہر،سند ھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت،آرمی سپورٹس ڈائریکٹ کے سیکرٹری کرنل صدف اورواپڈاسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سیکرٹری رزاق گل نے اتھلٹیکس ٹریک کو پہلے سے بہترقراردیااورامید ظاہر کی کہ انشاء اللہ کام کے اختتام تک مزید بہتر اور گیمز کا قابل ہوگا،
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے فروغ کیلئے جس قدر کام کررہی ہے وہ پورے ملک میں ایک مثال ہے جس پر ہم صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل کو خراج تحسین پیش کرتے اور انکے کام کوسراہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نیشنل گیمز سے خیبرپختونخوابلکہ پاکستان بھر میں کھیلوں کو ترقی ملے
گی،معائنہ ٹیم کے اراکین نے قیوم فٹ بال سٹیڈیم ،ہاکی گرائوند،والی بال جمنازیم ہالبیڈمنٹن،سوئمنگ پول سمیت حیات آباد سپورٹس کمپلیکس،چارسدہ روڈ کمپلیکس،عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس اور ایبٹ آباد کے مختلف ویونیوزکا دورہ کیا
اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک،ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ،ڈی ایس اونوشہرہ،نیشنل گیمز کے سیکورٹی انچاج جمشید بلوچ،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقاربٹ اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری خالدنور سمیت دیگر حکام بھی موجودتھے۔