پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹورازم خیبر پختونخواکے ایم ڈی جنیدخان نے کہاہے کہ صوبے میں دیگر کھیلوں کی طرح مارشل آرٹس کھیل کامستقبل روشن ہے اس خطے میں مارشل آرٹس کے جیتنے کھلاڑی موجود ہے شائد کسی دورے صوبے میں ہوں۔
ترکمنستان میں منعقدہ فل باڈی کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈلز جیتنے والے پشاورکے کم عمر کھلاڑی شمس العارفین سے ملاقات کے ودران گفتگوکرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی بہترین سپورٹ کے باعث خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جس قدر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں ،
اس سے بخوبی اندازہ ہوتاہے کہ اس خطے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،تاہم انہیں بنیاد ی سپورٹ کی ضرورت ہے ،اور جب سے حکومت نے کھلاڑیوں کی سرپرستی کا آغازکیاہے اسکے بہترین نتائج بھی نکل رہے ہیں۔