اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) محمد علی سد پارہ نے یورپ کی سب سے بڑی چوٹی مونٹ بلاک سر کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے اور پاکستان کے نام کر لیا۔ چوٹی کی کل انچائی 4808 میٹر ہے۔پاکستانی کوہ پیما محمد علی نے اس مہم کا آغاز دسمبر کے آخری ایام میں کیا تھا جسے انہوں نے اب مکمل کر لیا ہے۔ اس سے قبل مو نٹ بلاک کو آخری بار 1976 میں سر کیا گیا تھا۔پاکستانی کوہ پیما محمد علی 8 ہزار میٹر کی 8 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر بلند کے ٹو،گشہ بروم 1 ،گشہ بروم2 ، براڈ پیک، ننگا پربت،مناسلو اور دیگر چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔
علی سد پارہ دنیا کی بلند ترین 14 چوٹیاں سر کر کے ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل نامور کوہ پیما محمد علی نے دنیا کی نویں بڑی اور پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی ننگا پربت دوسری مرتبہ سر کی تھی۔یاد رہے کہ ننگا پربت کی اونچائی 8125 میٹر ہے۔سیکرٹری الپائن گروپ آف پاکستان کرار حیدری نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ محمد علی یہ کارنامہ پانچویں باری کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ محمد علی سدپارہ کے علاوہ 10 غیر ملکی کوہ پیماوں نے بھی ننگا پرنت کی چوٹی سر کی ہوئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کی دس سالہ کوہ پیما نے مشکل ترین چوٹی سر کر کے کم سن کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا تھا ۔دس سالہ ننھی پاکستانی کوہ پیما سلینہ خواجہ نے مشکل ترین 7 ہزار 27 میٹر بلند چوٹی ”اسپنٹک ” سر کرکے نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ قراقرم کلب نامی ٹویٹر ہینڈل نے ننھی کوہ پیما سلینہ کے عالمی ریکارڈ کی تعریف کی تھی۔ ایک بار پھر پاکستانی کوہ پیما نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی سر کر لی ہے۔ جس کی دھوم پورے یورپ میں ہے۔