کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پاک کورنگی نے دہلی بوائزکو 8وکٹوں سے، النور جیم خانہ نے یونائیٹڈ اسپورٹس کو 7وکٹوں سے اوررائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے نیوکراچی جیم خانہ کو 144رنز کی شکست سے دے دی۔ اسد اقبال کی سنچری،ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پہلے بولنگ کرتے ہوئے 14رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں بعدازاں 79رنز کی میچ وننگ اننگز بھی کھیلی۔
محمد اویس کی 5وکٹیں۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر دہلی بوائز نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 98رنز 31 اوورز میں اسکور کئے۔ مسعود ہریرا نے 54اور سمیر عالم نے 12رنز بنائے۔ غلام حسین نے 27رنز دے کر 4اور جعفر قریشی نے 6رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاک کورنگی نے 12اوورز میں مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر 99رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ وسیم احمد 47رنز اور ذوالفقار لہڑی نے 24رنز اسکور کئے۔ اسدالحق اور سلیم ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ایمپائرز عزیز الرحمن اور نوید صدیقی جبکہ خیام مصطفی آفیشل اسکورر تھے۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم پر یونائیٹڈ اسپورٹس کی پوری ٹیم 40.2اوورز میں 160رنز پر پویلین لوٹ گئی۔حسن جعفری 32رنز جبکہ فرحان شاہ اور منظورشاہ نے 31,31رنز اسکور کئے۔فواد عالم اور مرزا احسن جمیل نے بالترتیب 14 اور 26 رنز دے کر 3, 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔النور جیم خانہ نے جوابی بیٹنگ میں 25.5اوورز میں 3وکٹوں پر 161رنز اسکور کرکے فتح حاصل کرلی۔فواد عالم 79رنزاور یاور امام نے 48رنز بنا کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔نوید حسین اور سہیل رفیق کو ایک ایک وکٹ ملی۔ایمپائرز عقیل عادل اور محمد ریحان اور آفیشل اسکورر جنید افضل تھے۔
ٹی ایم سی گراؤنڈ پر رائزنگ اسٹا ر نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 39.2اور میں 285 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ اسد اقبال نے 13چوکوں اور 8چھکوں کی مدد سے 110رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سلیمان سلیم نے 8چوکے لگا کر 49رنز بنائے۔ محمد اویس نے 27رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ضیاء اللہ کو 51رنز کے عوض 2وکٹ ملے۔ نیوکراچی جیم خانہ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور 34.5اوورز میں تمام وکٹوں پر 141رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ شعیب امین 35رنز اور حیدر علی نے 27رنز بنائے۔ محمد احسن نے 27رنز دے کر چار اور سلیمان امین نے 19رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایمپائرز محمد یونس اور وسیم الدین اور آفیشل اسکورر سید افراسیاب تھے۔