کوٹری( سپورٹس لنک رپورٹ) حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی لاک ڈائون اور کورونا کے خاتمے کے بعد کھیلوں کے ملتوی شدہ مقابلوں کا سلسلہ وار آغاز کریگی”.یہ بات کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ اور وومین جوائنٹ سیکریٹری عائشہ ارم نے چئرمین حمید شاہ, صدر خرم رفیع صدیقی,خازن سید سلمان جعفری, کووآرڈینیٹر عرفان صدیقی سمیت حیدرآباد یوتھ اسپورٹس آرگنائزیشن,پی ڈی پی فائویڈیشن پاکستان, حیدرآباد سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن سمیت کھیلوں کی مختلف الحاق شدہ ڈویژنل و ضلعی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کے بعد کہی.
اس ضمن میں انہوں نے حیدرآباد ایتھلیٹکس,آرم ریسلنگ,آرچری,بیس بال, باسکٹ بال, بیڈمنٹن,ٹگ آف وار,جوڈو,فینسنگ,سافٹ بال,والی بال, ووشو ایسوسی ایشن و دیگر اکیڈمیز و کلبس کے آفیشل نمائندوں اسلم خان دیسوالی,احمد نواز, ایڈوکیٹ عبدالرزاق بروہی,سید محمد ندیم, شعیب جیلانی,سید مسرت علی, زاہد بلوچ, شاہد کاظمی,شمیم نقوی,سفیان علی صدیقی, محی الدین شیخ, رمیز راجہ, اشفاق جتوئی,فیصل خان, تحسین چنہ,عبدالجبار انصاری, محمد اقبال,عمران خان,حضرت احمد,غلام مصطفی و دیگر سے تبادلہ خیال کیا.انکا کہنا ہے کہ اگر خدانخواستہ کورونا جلد کنٹرول نہ ہوا اور لاک ڈائون مختلف شکلوں میں جاری رہا تو ہم سب حکومت کے ساتھ ہوں گے.دوسری صورت میں کھیلوں اور دیگر صحتمندانہ سرگرمیوں سے قوت مدافعت میں اضافے اور دیگر فوائد کے حصول کے لیئے ہم فوری طور پر مختلف مقابلوں کا آغاز کردیں گے
جس کے لیئے تمام کھلاڑی اور عہدیداران تیار ہیں.فی الوقت کھلاڑیوں اور کوچز کو چاہیئے کہ گھروں میں رہتے ہوئے تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کسی بھی انداز سے اپنی فٹنس ٹریننگ جاری رکھیں اور اپنے متعلہ کھیل کے ساز و سامان کے ساتھ شیڈو پریکٹس کرتے رہیں اور اپنے کوچز سے آن لائن ٹپس لیتے رہیں اور قوت مدافعت میں اضافے کے لیئے اپنی خوراک کا خیال رکھیں.کیونکہ ہمیں کورونا کا مقابلہ کرنا ہے اور جب بھی آپ نڈر ہوکر مقابلہ کرتے ہیں تو لاپرواہی یا خوداعتمادی کا عنصر شامل رہتا ہے اس لیئے ہمیں کورونا سے ڈرنا چاہیئے تاکہ بہترین حفاظتی اقدامات اور پرواہ کے ساتھ اسکا بھرپور مقابلہ کرکے فتح حاصل کی جاسکے