سائوتھمٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھے، نوجوان فاسٹ باولر ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوران 19 گیندوں پر بنا کوئی رن بنائے ہی آوٹ ہوئے، ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے کھاتے کھولے بغیر سب سے طویل اننگ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن ٹیسٹ بنا کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، تاہم اس میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی ایک بدترین ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھے۔
شاہین آفریدی ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوران پاکستان کی پہلی اننگ میں جب بیٹنگ کیلئے کریز پر آئے تو اس وقت پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار تھی۔ بلے بازی کے معاملے میں ناتجربہ کار شاہین شاہ آفریدی نے اپنی وکٹ بچانے کی بھرپور کوشش کی تاکہ دوسرے اینڈ پر موجود محمد رضوان رنز بنا سکیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 19 گیندوں کا سامنا کیا اور کوئی رن نہ بنا پائے، اور پھر آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں بنا کھاتہ کھولے سب سے طویل اننگ تھی۔ اس سے قبل عاقب جاوید نے ایک اننگ کے دوران 16 گیندوں کا سامنا کیا تھا اور کوئی رن نہیں بنا پائے تھے۔