مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اور آسڑیلیا کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان انگلینڈ نے آسڑیلیا کو 24 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے
انگلینڈ کی جانب سے مورگن 42،جوروٹ 39،کورن 37 اور عادل رشید 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسڑیلیا کی جانب سے زمپا نے تین،مچل سٹارک نے دو جبکہ ہیزل ووڈ، کمنز اور مارش نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم 48.4 اوورز میں 207 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی اور میچ 24 رنز کے فرق سے ہار گئی
آسڑیلیا کی جانب سے فنچ نے 73،لمبسچین نے 48 اور کیرے نے 36 رنز کی اننگز کھیلی انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس،سیم کورن نے تین تین جبکہ عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،
سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اسی مقام پر16 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔