کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کا سالانہ جنرل کونسل برائے سال 20-2019 کا انعقاد صدر آصف خان کی صدارت میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی اکیڈمی میں ہوا، اجلاس میں سجاس کے پیٹرنز ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، خواجہ احمد مستقیم سمیت عہدیداروں، مجلس عاملہ اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں سیکریٹری اصغر عظیم کی جانب سے پیش کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ کو ممبران نے بہت سراہا، سیکریٹری سجاس نے شرکاء کو بتایا کہ کوویڈ19 کے باعث پیدا شدہ مشکلات کے باوجود سجاس سالانہ کلینڈر ایئر پہ 90 فیصد عمل کرنے میں کامیاب رہی ہے، شرکاء نے خازن ارشاد علی کی جانب سے پیش کردہ سالانہ بجٹ 20-2019 کی متفقہ طورپر منظوری دیدی، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے جنرل کونسل میں مجلس عاملہ کی جانب سے سجاس کے انتخابات کی مدت چار سال سے کم کرکے دو سال کرنے کی فیصلے کی قرارداد پیش کی جس کی شرکاء نے متفقہ طور پر توثیق کردی، جنرل کونسل نے سجاس کو چھوڑنے والے اسپورٹس جرنلسٹس کی بنیادی رکنیت ختم کردی تاہم واپسی کے لئے مشروط طورپر دروازے کھلے رکھنے کی بھی منظوری دیدی، شرکاء کا کہناتھا کہ جانے والے جب چاہیں سجاس میں واپس آسکتے ہیں تاہم واپسی کے لئے انہیں جنرل کونسل کے نام معذرت نامہ لکھ کر دینا ہوگا، اجلاس کے دوران Virtual axes کے چیف ایگزیکٹو خواجہ احمد مستقیم کو ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کے ساتھ سجاس کے تیسرے پیٹرن کی حیثیت سے متعارف کرایا گیا جس پر شرکاء نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور خواجہ احمد مستقیم کو مبارکباد پیش کی،اس موقع پر خواجہ احمد مستقیم نے پیٹرن کی حیثیت سے سجاس فیملی میں شامل ہونے کو اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ سال سے سجاس کے ساتھ ایک دوست اور سجاس لور کی حیثیت سے منسلک ہوں، ملک بھر میں سجاس کی طرح اپنی برادری کی فلاح بہبود کے لئے سرگرم رہنے والی کوئی دوسری صحافتی ایسوسی ایشن نہیں ہے، جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے سجاس کے موجودہ عہدیداروں کی جانب سے انتخابات کی مدت کم کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر سطح پر ہر ایک کی خواہش اپنے اقتدار کو طول دینے کی نظر اتی ہے تاہم سجاس کے عہدیداروں نے از خود اپنے اقتدار کی مدت کم کرکے ایک نئی مثال قائم کردی ہے، اس اقدام سے زیادہ سے زیادہ ممبران کو انتخابات لڑنے کا موقع ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔