پہلی قائداعظم اوپن انٹرڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 6سے 8جنوری لاہور میں منعقد ہوگی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پہلی قائداعظم اوپن انٹرڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 6سے 8جنوری 2021ء لاہور میں منعقد ہوگی جس میں اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، سائیکلنگ اور ٹینس کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ گیمز نیشنل فیڈریشنز رولز کے تحت ہوں گے جن کیلئے کل 5 جنوری کو ٹیمیں پنجاب بھر سے لاہور پہنچ جائیں گی۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی منظرشاہ نے راولپنڈی ڈویژن کی مرد وخواتین ٹیموں کے انتخاب کے لئے ڈی ایس او راولپنڈی شمس توحید عباسی، کوچز محمداعجاز اورشفقت نیازی پرمشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی جس نے ٹرائلز کے بعد ٹیمیں منتخب کیں۔ ان کھیلوں کے ٹیم ایونٹس میں گولڈمیڈلسٹ کیلئے 30000روپے، سلور میڈلسٹ 20000اور برونز میڈلسٹ کیلئے 15000روپے جبکہ انفرادی مقابلوں میں پہلا انعام 20000روپے، دوسرا 15000روپے اورتیسرا 10000روپے رکھا گیاہے۔ ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے اور اعزازیہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کوان مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے متعلقہ ڈویژن کارہائشی ہونا ضروری ہے۔

error: Content is protected !!