راشد نسیم نے بھارت اور چین کو دو مزید عالمی ریکارڈز سے محروم کردیا

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم مارشل آرٹس کیٹیگری میں مزید 2 ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چین کے کنگفو ماسٹر کو ایک مرتبہ پھر شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے انڈین مارشل آرٹس ماسٹر کے سر کے ساتھ بوتل کھولنے کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا۔ اس طرح پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر کے ریکارڈ کی تعداد 77 ہو گئی۔ ان کی اکیڈمی اب تک 96 ریکارڈز بنا چکی ہے۔

راشد نسیم اب تک نن چکو کی مختلف کیٹیگری میں دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈز بنانے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔ یہ نن چکو میں ان کا 9 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات اپنے ویب سائٹ پر بھی جاری کردی۔چین کے کنگفو ماسٹر Xie Desheng نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 19 تاش کے پتوں کو نن چکو کی مدد سے بوتل کو گرائے بغیر نکالا تھا جبکہ راشد نسیم نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔

دوسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے سر کے ساتھ ایک منٹ میں 71 بوتل کھولنے کا ریکارڈ قائم کیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے پرابھاکر ریڈی کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں سر سے 68 بوتلیں کھولی تھی۔

error: Content is protected !!