کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے بی بی اے کے زیر اہتمام بلدیہ جنوبی کے تعاون سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پرجاری چوتھے کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورمنٹ میں بوائز ایونٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا جبکہ گرلز ایونٹ کے آغاز میں سات میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ بوائز ایونٹ میں اومیگا کلب نے بحریہ کلب کو باآسانی 37 – 52 پوائنٹس سے شکست دے دی اومیگا کی جانب سے روف ملک نے 17 حسن ظفرنے 15 اور علی مرتضیٰ نے 13 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ بحریہ کی جانب سے محسن گجر نے 10 عون اکرم اور ابدال خان نے 9 – 9 پوائنٹس اسکور کئے دوسرے میچ میں نشترکلب نے کے بی بی سی کو باآسانی 38 – 52 پوائنٹس سے شکست دے دی نشترکلب کی جانب سے علی چن زیب نے 19 فرقان پٹیل نے 18 اور سدعلی نے 16 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کے بی بی سی کی جانب سے راج کمار لکھوانی نے 9 جہازیب عباسی نے 8 اور محمددانیال نے 8 پوائنٹس اسکور کئے۔
گرلز ایونٹ میں جوکہ 3X3 قوانین کے مطابق شروع ہوا اس میں پہلے دن سات میچوں کا فیصلہ ہوا پہلے میچ میں اسپریٹ کلب نے انسپریم کلب کو 2-6 سے دوسرے میچ میں وینس کلب نے آرام باغ کلب کو 7-6 تیسرے میچ میں پیٹرسن اسٹارکلب نے اقراکلب کو 3-6 سے چوتھے میچ میں نیبرہڈز کلب نے اسپریٹ کلب کو 4-12 سے پانچویں میچ میں ڈاو کلب نے انسپریم کلب کو 2-6 سے چھٹے میچ میں نیبر ہڈز کلب نے اقرا کلب کو 4-12 اور آخری میچ میں آرام باغ نے انسپریم ہاکس کو 3-6 سے ہرادیا ان میچوں میں ملمات لطیف، ابیرہ مریم، کیمرون ٹرنز، مریم لاڈو، عائشہ اجلال، کنول زہرہ، رافعہ خالد نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا ان میچوں سید مصنف شاہ، شائنزہ تبریز، زاہد ملک، عامر شریف، طارق حسین، ظفراقبال، عامر غیاث نے ریفریز جبکہ زعیمہ خاتون،نعیم احمد اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دے۔درین اثنا گرلز ایونٹ کا فتتاح پی او اے ماحولیات کمیٹی کی رکن اور ایس او اے کی نائب صدر تہمینہ آصف نے کیا
اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان پی اے ایف کالج کے ڈائریکٹر اسپورٹس اسد عباد علی نیشنل بینک کے پی آراو عظمت اللہ خان ایس ایچ او آرام باغ پون کمار بھی موجود تھے تہینہ آصف نے گرلز باسکٹ بال کے فروغ کے لیے اپنی اور پی او اے کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا انہوں نے بلدیہ جنوبی اور ضلع جنوبی کی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کا ٹورنامنٹ میں تعاون کرنے پر بھی اظہار تشکرکیا