انگلینڈ کا آخری ایشز ٹیسٹ کے لئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان

 

انگلینڈ نے پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ کے لئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، اوول ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پانچواں اور آخری ایشز ٹیسٹ 27 جولائی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

 

چوتھے ایشز ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ سکواڈ میں کپتان بین سٹوکس، معین علی، جیمز اینڈرسن، جوناتھن بیرسٹوو، سٹورٹ براڈ، ہیری بروک، زاک کرولی، بین ڈکٹ، بین لائورنس، اولی روبنسن، جو روٹ، جوش ٹنگ، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!