۔
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے باوجود ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں جوش وخروش سے جاری ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2021ءایک ماہ کے دوران دوسرابڑا ایونٹ کرارہے ہیں، پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ بھی جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح میں سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ2021ءکی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے شاٹ کھیل کر اور ربن کاٹ کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا
اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی وپنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامرجان ،سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، ڈائریکٹرسپورٹس محمدحفیظ بھٹی، ذکیہ عدنان ارشد اولکھ، ڈائریکٹر ٹورنامنٹ رشید ملک اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے ٹینس اکیڈمی کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیااور انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ٹینس میں پاکستان کی بہت اچھی نمائندگی رہی ہے، ہماری ان سرگرمیوں کا مقصد ٹینس کے کھیل کو مزید فروغ دینا ہے تاکہ نئے کھلاڑی سامنے آئیں اور پاکستان کی مزید نمائندگی کریں، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ کورونا وباءکی وجہ سے گزشتہ ایک سال کھیلوں کی سرگرمیاں بند رہیں
دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں، پاکستان میں بھی اس کے اثرات پڑے مگر حکومتی پالیسی کے باعث پاکستان میں کورونا سے اتنا زیادہ نقصان نہیں ہوا، کھیلوں کی جتنی زیادہ سرگرمیاں ہوں گی اس سے کھیلوں کے میدان اتنے ہی آباد ہوں گے اور جب میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ بھی کرائی تھی جس کےحوصلہ افزاءنتائج سامنے آئے تھے، سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں دو سو بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل سے پہلے احمد کامل نے عاکف حسین کو 8-1 ،ہاشیش کمار نے محمد یوسف کو 8-1 ،عبدالحنان خان نے حماد احمد کو 8-2 ،حسن ریاض نے احتشام عارف کو 8-5 ،مہاتیر محمد نے زریاب پیر زادہ کو 8-1 ،شیل دراب نے فیضان فیاض کو 9-7 سے شکست دی،انڈر 18 پری کوارٹر فائنلز میں فیضان فیاض نے اسد اکرم کو 6-1 ،شیل دراب نے منیب مجید کو 6-1 ،مہاتیر محمد نے موویہ بٹ کو 6-0 ،احتشام عارف نے شہریار انیس کو 8-6 ،عبدالحنان خان نے زعیم غفور کو 6-1 ،نیلین عباس نے ارمان کامران کو 8-3 ،ہاشیش کمار نے غازی احمد کو 8-1 سے شکست دی،انڈر 14 پہلے را¶نڈ میں حارث باجوہ نے طلحہ تارڑ کو 6-2 ،ہارون ارشد نے زیراک مصطفی کو 6-1 ،عمر جواد نے آمنہ علی قیوم کو 6-3 ،آئیز خلیل نے منیب اکرم کو 6-2 ،عامر مزاری نے عبدالاحد کو 6-0 سے شکست دی۔