پشاور( سپورٹس رپورٹر )محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار گرائونڈ پراجیکٹ کے تحت خیبرپختونخوا کی پہلی کلائمبنگ والی مکمل ہوگئی ،کلائمبنگ وال قومی ہیروکوہ پیما شہید محمد علی سدپار ہ کے نام سے منسوب کیاگیا ہے ، 52 فٹ لمبی کلائمبنگ وال کا باضابطہ افتتاح چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کرینگے ۔
سیکرٹری سپورٹس خیبرپختونخوا عابد مجید نے گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کلائمبنگ وال کا معائنہ کیااس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک ، پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند بھی موجود تھی،سیکرٹری سپورٹس نے کلائمبنگ وال میں استعمال ہونے والے حفاظتی سامان اور میٹریل کابھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر موجود کھلاڑیوں نے سپیڈ وال اورٹیکنیکل وال پرشاندار ڈیموکا مظاہرہ پیش کیا،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر کلائمبنگ والے صوبے کے مختلف اضلاع میں بنائی جارہی ہے ایک کلائمبنگ وال پر تقریبً دس ملین کی لاگت آئی گی ۔ اس کلائمبنگ کی سہولت سے کھلاڑیوں کو اس کھیل میں آگے جانے کے مواقع ملیں گے اور پشاور میں نیشنل اور انٹر نیشنل لیول کے مقابلے بآسانی کرائے جاسکیں گے ۔ کلائمبنگ وال پر کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے انٹر نیشنل کوالیفائیڈ کوچز کی خدمات بھی حاصل کی جائینگی۔