پشاور(سپورٹس رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل ویمن فٹسال چیمپئن شپ آجج سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں پشاورپہنچ گئی ہیں پشاورپہنچنے پرٹیموں کاپرتباک استقبال کیاگیا ا س موقع پرخیبرپختونخوا فٹسال ایسوسی ایشن کے چیئر مین وجہی الحسن،سیکرٹری معین الدین،نائب صدرعظمت اللہ،خواتین ونگ کی صدرسارہ خان بھی موجود تھی چیئرمین وجہی الحسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ
سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی فٹسال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 8تا12مرچ تک قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہورہی ہے
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل ویمن چیمپئن شپ کی میزبانی خیبرپختونخوا کررہی ہے جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزادی کشمیر، خیبرپختونخوا سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس ک پولیس،آرمی سیکس،سی ڈی اے،ریلوے،واپڈا ٹیمیں شریک ہیں۔انہوں نے سیکرٹری سپورٹس سپورٹس عابد مجید، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے اس چیمپئن شپ کے احسن طریقے سے انعقادکیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایونٹ کاباقاعدہ افتتاح ایک رنگارنگ تقریب سے صبح گیارہ بچے ہوگاایک دومیچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ صوبہ خیبرپختونخوااورپاکستان پولیس جبکہ دوسرامیچ سندھ اورسی ڈے اے کی ٹیموں کامابین کھیلاجائے گا۔