لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں جس کی بولنگ مضبوط ہو گی وہ ٹیم کامیاب ہو گی۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ راشد خان کے آنے سے لاہور قلندرز کی بولنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ہمارا زیادہ انحصار پاکستانی کھلاڑیوں پر ہوگا، ہمارے 7 آپشن بڑے شاندار ہیں ۔عاقب جاوید نے بتایا کہ ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں فخر زمان اور محمد حفیظ ہمارے پاس ہیں،بولرز میں شاہین آفریدی اور حارث روف بھی ہمارے پاس ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان کے واپس آنے سے بولنگ مزید مضبوط ہوئی ہے۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کے دوران آن لائن فزیکل ٹریننگ کریں گے۔