چنئی سپر کنگز نے پانچویں مرتبہ IPL کا تاج اپنے سر سجا لیا

 

 

انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل)  میں چنئی سپر کنگز  نے جرات ٹائٹنز کو شکست دے کر  پانچویں مرتبہ  تاج اپنے سر سجالیا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں چنئی سپر کنگز   کو 15 اوور میں 171 رنز کا  ہدف ملا، چنئی نے اس ہدف کو 15 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ گجرات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 214 رنز بنائے۔

 

رویندر جڈیجا کی آخری گیند پر چوکے کی بدولت چنئی سپر کنگز ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔

دھونی کی کپتانی میں چنئی نے پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کی ٹرافی اٹھائی۔

 

نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں 28 مئی بروز اتوار کو آئی پی ایل سیزن 16 کا فائنل شیڈول تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے میچ پیر کو کھیلے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!