انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ ; زون 2 وائٹس اور زون ایک وائٹس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

زون 2 وائٹس اور زون ایک وائٹس اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کر کٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کردہ اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون دو وائٹس زون ایک وائٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ سی سے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

جبکہ زون ایک وائٹس شکست کے باوجود دوسری پوزیشن حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں زون دو وائٹس نے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 202 رنز بنائے۔

عون ایم جعفری 42، شہریار عثمانی نے 38،وحید نے 27 اور برھان محمود نے 20 رنز بنائے۔ فہد خان نے 15 رنز دیکر 4 جبکہ فرحان احمد نے 23 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون ایک وائٹس 144 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ داور ملک نے 36، فرمان احمد نے 35 اور علیم محسن نے 33 رنز بنائے۔ احمد علیم نے 23 اور سید ریحان شاہ نے 32 رنز دیکر 4-4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

 

error: Content is protected !!