پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل نوید اکرم نے 13ویں پاکستان پریمئر لیگ (پی پی ایل) کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرانسفرکے شیڈول کا اعلان کردیا جو یکم جون تا 30جوان 2021کئے جائیں گے۔پی پی ایل ٹیم کیلئے کلب سے ڈپارٹمنٹ ٹیم کیلئے 20ہزار روپے جس میں متعلقہ کلب کو 10ہزار روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ڈپارٹمنٹ سے کلب کیلئے 10ہزار روپے، ڈپارٹمنٹ کیلئے نیو پلیئررجسٹریشن 5ہزار روپے، نیو پلیئرکلب رجسٹریشن 2ہزار روپے،ڈپارٹمنٹ سے ڈپارٹمنٹ رجسٹریشن 10ہزار روپے، کلب ٹو کلب رجسٹریشن 2ہزار روپے،غیر ملکی کھلاڑی کلب کیلئے 5ہزار روپے اور غیر ملکی کھلاڑی ڈپارٹمنٹ کیلئے رجسٹریشن 20ہزار روپے ہوگی۔
مالی امور کی تمام ادائیگی پاکستان فیڈریشن کو بذریعہ بینک ڈرافٹ بمع این او سی /درخواست کی جائے گی۔
سابق کلب/ڈپارٹمنٹ کی این او سی کے بغیر رجسٹریشن کی اجازت نہ ہوگی۔
بنیادی کلب کو اپنے کھلاڑی کی ٹرانسفر کی مد میں ملنے والی رقم کی وصولی کا اختیار ہوگا۔
کسی بھی کھلاڑی کو پی پی ایل کی ٹیم میں شامل ہونے کا اختیار نہ ہوگا جو رجسٹریشن کی معیاد گذرنے کے بعد رابطہ کرتا ہے
سیکریٹری جنرل، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ٹرانسفر فارم بمع ٹرانسفر فیس پاکستان فٹبال فیڈریشن کو 30جون2021تک موصول ہوجانا چاہیے۔