سخت سیکورٹی میں روڈھم ہال سے تین اے سی چوری ہو گئےلاک ڈاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور پی ایس بی کی نااہل سیکورٹی کو چونا لگا گئے
کالونی میں رہنے والے ملازمین کے لیے سخت ہدایات تھیں کہ بندش کے دوران کوئی شخص نہیں گذر سکتا۔لیکن چور دفتر کے اندر آ کے تین اے سی/چلر اتار کے لے گئے۔
واضح رہے کہ پی ایس بی میں آئے روز چوری ہونا معمولی بات ہے۔پہلے 6 لاکھ کی فوٹوسٹیٹ مشین چوری ہوئی تھی جسکا آج تک پتہ نہ چلا سکااس سے قبل 25 لاکھ کا جنریٹر چوری ہو چکا ہے۔اور اب لاکھوں مالیت کے تین اے سی بھی چوری ہو گیے