اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان سے عام معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ سجاس نے اپنے مذمتی بیان میں سی ای او وسیم گلزار خان کی جانب سے ایک یوٹیوب چینل کو دیئے جانے والے انٹرویوں میں پاکستان کے اسپورٹس جرنلسٹس کے لئے غیر اخلاقی اور ناشائستہ زبان کے استعمال کی پر زور مذمت کی ہے، سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداران اور مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں مزید کہا ہے کہ وسیم خان نے اپنے الفاظ واپس نہیں لئے اور صحافیوں سے کھلے عام معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف احتجاج بھی کیا جاسکتا ہے، اچھے اور برے صحافی کی لکیر کھینچ کر درحقیقت وسیم خان من پسند سوالات نہ کرنے والے صحافیوں کو دباو میں لانے اور بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، پی سی بی میں بڑی بڑی شخصیت عہدیدار ائے اور چلے گئے لیکن صحافی اپنی جگہ موجود ہیں اور رہیں گے، تاج برطانیہ کا وفادار برطانیہ کی طرز حکومت لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے، سب جانتے ہیں کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو تباہی پر پہنچانے والے وسیم خان کی تقرری اہلیت کے بجائے سفارش کی بنیاد پر کی گئی ہے، وسیم خان اپنے عہدے کی معیاد کو طول دینے کے چکر میں دماغی دیوالیہ پن کا شکار ہوگئے ہیں ان کی صحافیوں کو آپس میں لڑانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،باصلاحیت اور متحد پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹس پیشہ وارانہ طور پر دنیا بھر میں ایک باعزت اور پروقار مقام رکھتے ہیں،