کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) جاپان کے کراچی میں متعین قونصل جنرل توشی کازوآئسومورا (Toshikazu Isomura)نے کہا ہے کہ جاپان ٹوکیواولمپک اور پیرا اولمپک گیمزکی میزبانی اور دنیائے کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور جاپانی قوم اس یادگار اور تاریخی موقع کے منتظر ہے ایتھلیٹس وہ کمیونٹی ہیں جو انفرادی اور اجتماعی طور پر دنیا میں یکجہتی قائم کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23 جون کو دنیابھرمیں منائے جانے والے انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقع پرکراچی میں جاپان قونصلیٹ میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کیجانب سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (POA) اولمپک ڈے کی فوکل پرسن تہمینہ آصف،پاک جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کی صدر سعدیہ راشد،سیکریٹری عظمت اتاکا، محمد اویس، سافٹ با ل فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ، مرادحسین،فرازاعجازسمیت اولمپک کھیلوں سے وابستہ دیگر ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی موجود تھے
قونصل جنرل توشی کازوآئسومورا نے کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے اولمپک کو دنیا بھرمیں مستند اور نمایاں مقام حاصل ہے اولمپک گیمزکے دوران دنیا بھر سے کھلاڑی، آفیشلزاور شائقین کھیل ٹوکیومیں اکٹھا ہوں گے جن کی میزبانی ہمارے لئے باعث فخر ہوگی مسلم ایتھلیٹس کیلئے حلال فوڈز کاخاص اہتمام کیا گیا ہے کوویڈ 19- کے اس مشکل وقت کے باوجود ٹوکیو اولمپک میں شرکت کرنے والے اتھلیٹس ایک دوسرے کا احترام،دوستی اور یکجہتی کے ذریعے دنیا کو امید اور اعتماد کا پیغام دیں گے جاپانی قونصل جنرل توشی کازوآئسومورا کامزید کہنا تھا کہ سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کیجانب سے اولمپک ڈے پرتقریب کا انعقاد خوش آئندہے ایسی تقاریب جاپان اور پاکستان کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی سافٹ بال کاکھیل پاکستان میں نوجوانوں کا پسندیدہ اسپورٹس بنتا جارہا ہے مجھے امید ہے کہ مستقبل میں اس کھیل سے وابستہ کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کانام روشن کریں گے
پاکستان میں اس کھیل کوجدید طرزپر استوارکرنے کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشادعلی سوڈھرکاکہنا تھا کہ جاپانی قوم کوٹوکیواولمپک کی میزبانی کے یادگار اور تاریخی موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ٹوکیواولمپک میں اتھلیٹس ایک دوسرے کا احترام،دوستی اور یکجہتی کے ذریعے دنیا کو امید اور اعتماد کا پیغام دیں گے فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم کاکہنا تھا کہ اولمپک ڈے منانے کی ابتدا 1894 سے ہوئی تھی جس کے بعد ہرسال پوری دنیا میں باقاعدگی کے ساتھ اس دن کومناتے ہوئے تقریبات کاانعقاد کیا جاتا ہے جس کامقصد کھیل، صحت اور اولمپک ازم کاپیغام دینا ہے
جاپان قونصلیٹ کراچی نے ہمیشہ ایسی تقریبات کے انعقاداور سافٹ بال کی ترقی کیلئے اپنا مکمل تعاون ہمیں فراہم کیا ہے اس موقع پر قونصل جنرل توشی کازوآئسومورا نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر، آصف عظیم و دیگر مہمانوں کے ہمراہ اولمپک کے لوگوپرمبنی خصوصی طور پرتیار کیاگیاکیک کاٹا اس موقع پر ڈاکٹر عیسی لیبارٹریز کیجانب سے مہمانوں کو خصوصی تحائف بھی دئیے گئے