ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) انٹر ڈسٹرکٹ سکواش ٹورنامنٹ پشاور ایبٹ آباد اے کو شکست دیکر ایونٹ کے چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیامہمان خصوصی سینئر نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن و چیئرمین صبائی سکواش ایسوسی ایشن سابق ورلڈ چمپئن قمر زمان تھے جبکہ انکے ہمراہ سابق ڈی جی سپورٹس کے پی کے و سینئر نائب صدر کے پی کے سکواش ایسوسی ایشن طارق محمود نائب صدر کے پی کے سکواش ایسوسی ایشن محمد ابرار شاہ ایگزیٹو ممبر کے پی کے سکواش شوکت حسین امانسہرہ سے پروفیسر اجمل ہری پور سے عامر فرید سوات مردان چارسدہ کوہاٹ ڈی آئی خان اور صوبہ بھر سے سکواش کے نمائندوں اور کھلاڑیوں آفیشلز اور شائیقین کی بڑی تعداد موجود تھی
صوبائی سکواش ایسوسی ایشن اور ضلعی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جان شیر سکواش کمپلیکس میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ سکواش لیگ کے ایبٹ آباد اے نے کوہاٹ کو جبکہ پشاور نے ایبٹ آباد بی کے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائیایونٹ کے فائنل میں پشاور کے مطاہر نے ایبٹ آباد کے صائم طارق کو تین صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور کے نعمان خان نے ایبٹ آباد کے شاملان کو گیارہ پانچ دس بارہ گیارہ چار گیارہ سات سے شکست دیکر ٹائیٹل اپنے اپنے نام کر لیا
اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طارق محمود نے ایونٹ رپورٹ پیش کی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہامہان خصوصی سابق ورلڈ چمپئن سکواش قمر زمان نے کہا کہ ملک میں سکواش کے کھیل کے فروغ کے لئے گراس روٹ لیول پر کام انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں انٹر سکولز سکواش ایونٹ منعقد کرانے کی صوبہ بھر میں ہدایات جاری کر دی ہیں اور اگر سکول کالج کی سطح پر سکواش کو پرو موٹ کیا گیا تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک بھر سے سکواش کہ بہترین کھلاڑی سامنے آئیں گے اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا اور مل و قوم کا نام روشن کریں گے