پشاور( سپورٹس رپورٹر) لاہور گرین کلب کے نعمان الیاس نے 61 ویں نیشنل ایمچور گالف چیمپئن شپ جیت لی ، 285 کے گراس سکور کے ساتھ پہلی ، کراچی کے سلمان جہانگیر نے 293 کے سکور کے ساتھ دوسری ، عمر خالد نے 294 کے سکور کے ساتھ تیسری ، صائم شازلی نے 299 سکور کے ساتھ چوتھی ، حسین احمد نے 300 سکور کے ساتھ پانچویں اور حمزہ خٹک نے 300 کے سکور کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی ، حامنہ امجد لیڈیز چیمپئن قرار پائیں سینئر مقابلوں میں لاہور جمخانہ کے کرنل وقار احمد نے 235 گراس سکور کے ساتھ پہلی ، ذاکرحسین 237 گراس سکور کے ساتھ دوسرے اور طارق محمود 237 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے
نیٹ کے مقابلوں میں کرنل مسعود ملک 210 سکور کے ساتھ پہلے ، ڈاکٹر ارشد جاوید 217 سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ اظار الحبیب 221 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، گراس مقابلوں میں پی اے ایف کراچی کی حامنہ امجد 217 اسکور کے ساتھ پہلے پاکستان چیمپئن رمشاء اعجاز 223 سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ پرخہ اعجاز 230 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں ، مینز نیٹ مقابلوں میں مردان کے محمد 278 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ،لیڈیز نیٹ مقابلوں میں راولپنڈی گالف کلب کی آمنہ 202 سکور کے ساتھ پہلے ، بشریٰ فاطمہ211 سکور کیساتھ دوسرے اور اینا جمیل 214 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی
لانگسٹ ڈرائیو کے مقابلوں میں کوئٹہ گالف کلب کے حاجی اسحاق 253 یارڈز کے ساتھ پہلے ، کراچی گالف کلب کی خرم خان 261 یارڈز کے ساتھ دوسرے سینئر منز کیٹگری میں احمد جمیل صدیقی 263 یارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے لیڈیز مقابلوں میں پرخہ اعجاز 266 یارڈز کے ساتھ پہلے ، رمشاء 248 سکور کے ساتھ دوسرے اور حانیہ فاروق 237 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر رہی ، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 114 گالفرز نے شرکت کی چار روزہ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائر کمانڈ ایئر وائس مارشل احسان الحق نے ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔