چیئر مین کے پی ٹی نیشنل باکسنگ:آرمی،ائیر فورس کے باکسرز کی برتری

کراچی (اسپورٹس رپورٹر نواز گوھر)پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس کے چھ چھ باکسرز نے چیئر مین کے پی ٹی 40ویں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تعاون سے جاری چیئرمین کے پی ٹی 40 ویں مینز اور چوتھی ویمنزنیشنل باکسنگ چیمپئین شپ کے تیسرے روزمینز اور ویمنز کیٹیگریز میں پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس کے چھ چھ،پاکستان نیوی کے پانچ،واپڈا کے چار،سندھ کے تین،بلوچستان،کے پی ٹی،کے پی اور پنجاب کے ایک ایک باکسر نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ،ہفتہ کو ہونے والے مقابلوں میں مینز لائٹ ہیوی ویٹ کے کوارٹر فائنل میں پی اے ایف کے اجمل پٹھان نے آرمی کے بلاول ضیا کو 3-2سے اور نیوی کے قیصر علی قلندر نے بلوچستان کے نوید اللہ کو با آسانی شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

 

 

 

ویمنز کے فیدر ویٹ میں کے پی کی سارہ کفائت کوکے پی ٹی کی زلیخا کے خلاف واک اوور ملا جس کے نتیجے میں ان کو سیمی فائنل میں رسائی ملی،مردوں کے86کلوگرام کے کوارٹر فائنلز میں کے پی ٹی کے فارس رشید کوسندھ کے عادل کیخلاف واک اوور ملا،نیوی کے حسنین عباس نے بلوچستان کے ایم مقیم کو 5-0سے اور آرمی کے زیشان علی نے پولیس کے علی کو 5-0سے ہرا کر فائنل فور مرحلے میں جگہ حاصل کی،مینز ہیوی ویٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پولیس کے وسیم نے اسلام آباد کے عثمان رضا کو آرا یس سی کیا جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل میں نیوی کے انس محبوب نے کے پی کے عامر نواز کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

 

 

 

قبل ازیں جمعہ کی رات کھیلے گئے مردوں کے ویلٹر ویٹ کوارٹر فائنلز میں سندھ کے نجیب نے نیوی کے حسن کو،واپڈا کے محب اللہ نے ریلوے کے عامر سہیل کو اور بلوچستان کے ضیا الرحمان نے کے پی کے لقمان کو ہرا کر فائنل فور مرحلے میں جگہ بنائی۔مینز لائٹ مڈل ویٹ کے کوارٹر فائنل میچوں میں واپڈا کے احسان اللہ نے پولیس کے سبحان کو،آرمی کے سعید انور نے بلوچستان کے فاران خان کو،نیوی کے شہاب خا ن نے سندھ کے زاہد علی خان کو اور پی اے ایف کے ادریس نے ریلوے کے اسامہ کو مات دی اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

 

 

 

مردوں کے مڈل ویٹ کوارٹر فائنلز میں واپڈا کے کرار حسین نے پی اے ایف کے سمیر خان کو،سندھ کے زاہد پٹھان نے پولیس کے فراز کو اور آرمی کے سیف المنان نے بلوچستان کے محمد طاہر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کو یقینی بنایا۔مردوں کے لائٹ ہیوی ویٹ کے کوارٹر فائنل میں واپڈا کے اسد اللہ کے خلاف ریلوے کے کلیم اللہ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ڈس کوالیفائی قرار دیا گیا جس کے بعد اسد اللہ نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

 

 

 

86کے جی کے کوارٹر فائنل میں پی اے ایف کے محمود الحسن نے واپڈا کے محمد حسین کے خلاف فتح سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ خواتین کے مقابلوں میں ویمنز 48کے جی کوارٹر فائنل میں پی اے ایف کی سحرش شہزاد نے بلوچستان کی محدثہ کو، لائٹ فلائی ویٹ میں پی اے ایف کی بشریٰ اختر نے سندھ کی شیلا کو،52کے جی میں آرمی کی رمشا غفار نے پی اے ایف کی ماہم بیگ کو،بینٹم ویٹ میں پی اے ایف کی رضیہ بانو نے کے پی ٹی کی مہوش کواورسندھ کی اساورا نے کے پی کی صدف ریاض کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔پانچ روزہ نیشنل چیمپئین شپ میں مردوں کی 13جبکہ خواتین کی 7 ویٹ کیٹیگری کے مقابلے شیڈول ہیں۔ ایونٹ میں آرمی، واپڈا، ایئرفورس، نیوی، ریلوے، کے پی ٹی، ایچ ای سی، پولیس، سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں حصہّ لے رہی ہیں

error: Content is protected !!