پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ
(آج) پیر سے لیاقت جمنازیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی اور چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان کریں گے۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 30 مارچ کو اور فائنل مقابلے 31 مارچ کو کھیلے جائیں گے، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا،