مانسہرہ جیل میں دو روزہ سپورٹس گالہ کا انعقاد

انسپکٹر جنرل جیل خیبر پختونخوا جناب خالد عباس کی ہدایت پر مانسہرہ جیل سپرنٹنڈنٹ نجم حسین عباسی کی زیر نگرانی مانسہرہ جیل میں دو روزہ سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں قیدیوں اور جیل ملازمین کے درمیان کرکٹ،والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، رسہ کشی اور میوزیکل چیئر کے مقابلہ ہوئے۔

جیتنے والی ٹیموں میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ ضیا الرحمان نے انعامات تقسیم کیے۔ سپورٹس گالہ میں سیشن جج کی ہدایت پر ڈسٹرکٹٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا صاحبان نے بھی شمولیت کی

اور قیدیوں کو فری لیگل ایڈ مہیا کرنے کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نجم حسین عباسی نے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوروزہ سپورٹس ایونٹ قیدیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے مفید ثابت ہو گا اور قیدیوں کو مفید سرگرمیوں میں مشغول کرے گا۔

error: Content is protected !!