پاکستان چیئرلیڈنگ فیڈریشن کے تحت یہ تفریحی اور سنسنی خیز چیمپئن شپ میں سے ایک ہے۔ پاکستان بھر کے اسکولوں/کلبوں، صوبےاور کراچی کی مقامی ٹیمیں نے حصہ لیا، پارٹنر اسٹنٹ۔ گروپ اسٹنٹ۔ جونیئر اور سینئر زمرہ جات۔ کے مقابلہ کھلے گئے، جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعام، میڈلز اور شیلڈ تقسیم دی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان چیئرلیڈنگ فیڈریشن محمد مظہر، جنرل سیکرٹری پاکستان چیئرلیڈنگ فیڈریشن وقاص علی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، انٹرنیشنل ایتھلیٹ نسیم حمید، موحد بلوچ تقریب کے ڈائریکٹر ماجد رسول، عابد نعیم سیکریٹری سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔
جونیئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن دی ایسٹر اسکول نے حاصل کی، دوسری پوزیشن Cheer_squad ملی، تیسری پوزیشن چائلڈ ڈے کیئر اسکول نے حاصل کی۔ سینئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن سندھ کی ٹیم نے حاصل کی۔ کرن فاؤنڈیشن کی دوسری پوزیشن، تیسری پوزیشن پنجاب کی ٹیم نے حاصل کی۔۔