جوا کمپنی کے لوگو کی تشہیر ; پی ٹی وی پر میلبرن ٹیسٹ کی نشریات بحال.

 

جوا کمپنی کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل، پی ٹی وی پر میلبرن ٹیسٹ کی نشریات بحال

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل ہوگیا جس کے بعد سرکاری ٹی وی پر میلبرن ٹیسٹ میچ کی نشریات بحال ہوگئی ہیں۔

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان میں جوئے کی کمپنیوں اور اس سے ملتے جلتے ناموں والے لوگوز کی تشہیر پر پابندی کو یقینی بنانے کے بعد سرکاری ٹی وی( پی ٹی وی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کی نشریات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

پاکستان ٹیلی وژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنیوں کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل ہوگیا ہے ،

پاکستان میں آنے والی میچ کی نشریات سے جوئے کی ویب سائٹس سے ملتے جلتے لوگو ہٹا دیے گئے ہیں جس کے بعد میلبرن ٹیسٹ کی براڈ کاسٹ بحال کی جا رہی ہے ۔

سرکاری ٹی وی نے معاملہ حل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں نشریات کے دوران حکومت پاکستان کے نافذ کردہ قوانین کی پوری پابندی کی جائے گی اور مستقبل میں اگر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو مناسب حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!