ُپشاور(سپورٹس رپورٹر) 28ویں قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی ، چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں، این ایچ اے، اسلام آباد، آرمی، او جی ڈی سی ایل اور دیگر محکموں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔او جی ڈی سی ایل کے نیئر زیدی، خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز اور کوہاٹ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ذیشان خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمرا ہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر وآرگنائزنگ سیکرٹری کفایت اﷲ، صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر اعوان ، ٹیک بال فیڈریشن کے صدر ابصار علی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں
۔پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے تعاون سے کوہاٹ میں منعقدہ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ انڈر 15 بوائز سنگل میں آرمی کے احمد ساجد نے گولڈ، این ایچ اے کے عباس امجد نے سلور، آرمی کے اذان اور خیبر پختونخوا کے ابدال خان نے برونز، انڈر 15 گرلز سنگل میں آرمی کی حور فواد نے گولڈ، آرمی ہی کی بسمہ فریال نے سلور، آرمی کی ام حلیمہ اور پنجاب کی زنیرہ ارشد نے برونز، انڈر 18 بوائز سنگل میں آرمی کے حسیب خواجہ نے گولڈ، آرمی ہی کے عثمان امجد نے سلور
آرمی کے شایان فاروق اور این ایچ اے کے منصور خان نے برونز، انڈر 18 گرلز سنگلز میں آرمی کی حائقہ حسن نے گولڈ، کرومیٹکس کلب کی کلثوم خان نے سلور، آرمی کی صنم فواد اور سندھ کی سروج ساجد نے برونز میڈلز جیتے۔ انڈر 15 بوائز ٹیم ایونٹ میں آرمی نے پہلی، این ایچ اے نے دوسری، پنجاب اور سندھ نے تیسری، انڈر 15 گرلز ٹیم ایونٹ میں آرمی نے پہلی، خیبر پختونخوا نے دوسری، پنجاب اور بلوچستان نے تیسری
انڈر 18 بوائز ٹیم ایونٹ میں آرمی نے پہلی، این یچ اے نے دوسری، خیبر پختونخوا اور پنجاب نے تیسری، انڈر 18 گرلز ٹیم ایونٹ میں آرمی نے پہلی، خیبر پختونخوا نے دوسری، پنجاب اور کرومیٹکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ انڈر 18 بوائز ڈبلز میں آرمی کے شایان فاروق اور حسیب خواجہ نے پہلی، پنجاب کے پارس اعظم اور طلحہ بلال نے دوسری، این ایچ اے کے منصور خان، عباس امجد اور خیبر پختونخوا کے ماجد خان اور کاشف خان نے تیسری، گرلز ڈبلز میں آرمی کی حائقہ حسن اور حور فواد نے پہلی، خیبر پختونخوا کی علیشبہ اور حوریہ نے دوسری جبکہ کرومیٹکس کی کلثوم خان اور سفیرہ نے دوسری اور سندھ کی ایمن حسن اور سروج ساجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔