اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )قومی نیٹ بال چیمپین شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹلز پاکستان واپڈا نے جیت لئے۔ جبکہ سٹی اسکول پی اے ایف نے قومی انٹراسکول نیٹ بال چیمپین شپ جیت لی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، صدر مدثر آرائیں ،
سیکرٹری جنرل گوہر رضا اور پاکستان واپڈا سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد مشرف خان اور پاکستان نیوی کے مہر محمد ساجد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روزلیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے گئی چیمپئن شپ کے
مردوں کے فائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 23-24 گول سے
شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے مردوں کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نیوی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 30-22 سے ہرا دیا۔
خواتین کے ایونٹ میں پاکستان وااپڈا نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو 22-11 کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
خواتین کے ایونٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان آرمی نے سندھ کو 18-15 سے ہرادیا ہے۔انٹر سکولز اینڈ کالجز گرلز انڈر 17 چیمپئن شپ کے فائنل میںسٹی پی ایف چیپٹر کراچی نے دانش راجن پور کو 20-16 سے ہرا دیا۔تیسری کے میچ میں دانش میانوالی نے حبیب گرلز کراچی کو 8-5 سے ہرا دیا۔