پی ایس ایل کا فائنل کراچی کنگز کو جیتنا چاہئے، مراد علی شاہ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل اس بار کراچی کو کنگز کو جیتنا چاہئے، کراچی کنگز جیسے ہی جیتے گی میں خود ٹیم کا استقبال کروں گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے انعقاد پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی والے میدان میں آئیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کنگز میدان میں آئے گی ہم اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے، میرے صوبے اور شہر کی خواہش ہے کہ کراچی کنگز میدان مارے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وسیم اکرم کی سوئنگ ضرور کام آئے گی، دنیا کے بڑے مایہ ناز کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ ہوں گے، کرکٹ کے مہمانوں کا شاندار استقبال ہوگا، کرکٹ کے دیوانوں خوش ہوجاؤ۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!