اسلام آباد /کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پشاور پی ڈی نے لاہور پی ڈی کو 139 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر آٹھویں نیشنل فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹی20کرکٹ چیمپئن سپ 23۔2022 میں گروپ بی دوسر کے دوسر مرحلے کے تینوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ گروپ چیمپیٸن بن گٸ اور ایونٹ کے فاٸنل میں رساٸ حاصل کرلی۔ پشاور کا مقابلہ فاٸینل میں ملتان سے کراچی میں ہوگا۔ باٸیں ہاتھ کے اسپن بولر اوسامہ نے شاندار اور تباہ کن بولنگ کرتے ہوۓصرف 12 رنز کے بدلے 6 وکٹ لے کر مین آف دی میچ قرار پائے انھیں یہ ایوارڈ مہمان خصوصی ریجنل ہیڈ پشاور ساجد خان نے اوسامہ کو ٹرافی کے پمراہ 1000 روپیٸے کیش دیا۔اس موقع پر ریجنل ہیڈ لاہور جاود اشرف بھی موجود تھے۔ ۔ پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری آٹھویں نیشنل پی ڈی چیمپئن شپ کے سلسلے میں جمعرات کو بھٹو گراونڈ اسلام آباد پر کھیلا گیا میچ یکطرفہ ثابت ہوا جس میں پشاور نے لاہور کے خلاف 139 سے کامیابی حاصل کی۔ پشاور نے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز تمام 10 پر بنائے۔رحمت نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بناۓ
عاطف نے 6 چوکے لگا کر 34 رنز اسکور کیٸے، بابر نے 27 رنز کا اضافہ کیا۔ شاہد وٹو نے 3 اور بلال نے دو وکٹیں لیں۔جواب میں لاہور کے ٹیم اوسامہ کے میچ وننگ اسپیل صرف 12رنز کے عوض 6 وکٹوں کے آگے صرف 49 رنز پر پویلیٸن لوٹ گٸ۔ اور محمد شہباز 23 رنز بناسکے ۔ اوسامہ نے تباہ بولنگ کرتے ہوۓ 12 رنز کے 6 جبکہ عاطف نے 3 وکٹیں صرف 4 رنز دے کر حاصل کیں ۔ دوسرے میچ میں ایبٹ آباد پی ڈی نے اسلام آباد پی ڈی کو 93 رنز سے قابو کرلیا ۔ ایبٹ آبا پی ڈی نے مقررہ 20اورز میں 8 کھوکر 173رنزاسکور کئے۔ اوپنر فیصل حیات نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوۓ 5 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 53گیندوں پر 83 کی جارحانہ اننگ کھیلی
آفتاب حسین نے31 رنز میں 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ محمد نعیم نے 39 رنز دے کر تین دکٹیں لیں۔ جواب میں اسلام آباد پی ڈی 16.3 اورز میں صرف 80 رنز پر ڈھیر ہوگٸ، فرمان خان نے 16 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے 36 بناۓ. آفتاب حسین نے 21 رنز دے تین وکٹیں جبکہ راج ولی اور محمد حسین نے دو دکٹیں حاصل کیں ۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی جنرل سیکریٹری پی پی ڈی سی اے امیرالدین انصای نے راجہ طاہر اور صنوبر خان کے ہمران فیصل حیات کو مین آف دی میچ ٹرافی کے ہمراہ کیش ایوارڈ 1000 روپیٸے دیا۔