ٹیکس میں چھوٹ،پی ایس ایل فرنچائز کل حتمی فیصلہ کرینگی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے ٹیکس میں چھوٹ کیلئے آئندہ ہفتے عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان ہے ،ْ پیر کو حتمی فیصلہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ تینوں ایڈیشنز میں لاگت سے زیادہ اخراجات ہونے پر پریشان اونرز بڑی شدت سے منتظر ہیں کہ حکومت ان کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کریگی۔ایک فرنچائز ذرائع نے بتایا کہ بھارت میں آئی پی ایل فرنچائزز کو 10سال تک ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا تھا،پی ایس ایل کو بھی سہولت دی جائے تو مالی مسائل میں کمی ہوگی،امید ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے مثبت جواب ملے گا، دوسری صورت میں عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کریں گے،اس ضمن میں پیش رفت کے لیے فرنچائزز نے مختار نامے پر دستخط کردیے ہیں، پیر کے بعد اگلے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔

error: Content is protected !!