پشاور(سپورٹس رپورٹر)ہائرر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پاک آسٹریا فاخاخشولے انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ہری پور میں منعقدہ آل پاکستان نیشنل انٹرورسٹی مینز ٹینسچیمپئن شپ کے فائنل میں گزشتہ روز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو شکست دے کرآل پاکستان انٹرورسٹی ٹینسچیمپئن شپ کے فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ یو ای ٹی پشاور کی ٹیم نے یو ایم ٹی لاہور کو دو صفر سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی فائنل میچ میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے کھلاڑی عزیر نے پہلے سیٹ میں 4-6, 4-6 اور دوسرے سیٹ میں عاقب نے 1-6, 2-6 کے سکور سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ٹیم کو یکطرفہ میچ کے بعد شکست دی
اس موقع پر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد آصف تھے جنہوں نے پوزیشن ہولڈر ٹیموں میں ٹرافیاں اور کیش پرائز تقسیم کیے ان کے ہمراہ پاک آسٹریا فاخاخشولے ہری پور کے پرووسٹ ڈاکٹر فدا, اسسٹنٹ پرووسٹ ڈاکٹر میر زیب, ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سفی شاہ, ڈائریکٹر سپورٹس و آرگنائزنگ سیکرٹری خورشید احمد مروت‘ سپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر رضوان اختر سیکرٹری صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمرایاز خلیل‘ ریفریز ذاکر اللہ اور نعمان خان شاہ حسین اور اشفاق خٹک سمیت دیگراہم شخصیات بھی موجود تھیں
آخر میں مہمان خصوصی تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے ونر ٹیم کو 30 ہزار، رنر اپ ٹیم کو 20 ہزار اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 12 ہزار روپے دیئے گئے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔