گرلزانٹرکالجزتھروبال چمپین شپ فرنٹیئرکالج نے جیت لی ۔

انٹر کالجز گرلز تھرو بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ، فائنل میچ میں فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور نے گرلز ڈگری کالج باچاخان کو دو صفر سےہرایا ۔ گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری گلبہار نے گرلز تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں منعقدہ اس چمپئن شپ میں پشاور ، مہمند ، خیبر ، چارسدہ کی 14 کالجز کی ٹیموں نے شرکت کی ۔

چمپئن شپ کے فائنل میں گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور کی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز کالج باچاخان کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیکر چمپئن شپ ٹرافی جیت لی ۔ جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں سٹی گرلز کالج کلبہار کی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی کو صفر کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی۔

 

اس چمپئن شپ کو فرنٹئیر کالج برائے خواتین پشاور نے آرگنائز کیا تھا جن کی رہنمائی صوبائی تھرو بال ایسوسی ایشن نے کی ۔

error: Content is protected !!