پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا کی باصلاحیت ٹیبل ٹینس کھلاڑی سائرہ ناز نے تھائی لئیڈ میں منعقدہ تیسری تھائی لینڈ اوپن ماسٹر گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔انہوں نے ٹیبل ٹینس کے ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ اس چمپیئن شپ میں دنیا کے مختلف ممالک سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔تھائی لینڈ کے شہر چمبوری میں منعقدہ اس میگا چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی واحد خاتون ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی ٹیبل ٹینس کھلاڑی سائرہ ناز نے اپنے پہلے دو میچوں میں تھائی لینڈ کی کھلاڑیوں کویراکر کامیابی حاصلِ کرکے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی ۔ تاہم اگلے میچ میں سری لنکن کھلاڑی کے ہاتھوں ہار گئی ۔
وطن واپس پہچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ ناز نے کہاکہ اس انٹر نیشنل ایونٹ میں شرکت کرنا انکے لئے بڑا اعزاز یے ۔ بھرپور محنت سے کھیلی اور خواہش تھی کہ پاکستان کیلئے میڈل جیتوں لیکن میڈل ہاتھ نہ آیا تاہم اس کیلئے اپنی بھرپور کوشش کی ۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی انٹرنیشنل چمپین شپ میں ملک سے باہر کھیل کر کافی تجربہ ہوا ۔ اچھے سے اچھے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکے کھیل میں کافی نکھار آیا ۔ سائرہ ناز نے کہاکہ وہ کھلاڑی کیساتھ ساتھ ضلع صوابی میں ٹیبل ٹینس کی کوچ بھی ہیں ۔
وہ سمجھتی ہیں کہ اس انٹر نیشنل ٹور سے انکے کھیل میں بہتری آئے گی بلکہ کو چنگ کے دوران کھلاڑیوں کو بھی اب مزید بہتر ٹریننگ دےسکیں گی۔انہوں نے کہاکہ تھائی لینڈ اوپن ماسٹر گیمز میں ٹیبل ٹینس سمیت مختلف کھیلوں میں دنیا بھر سے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔