یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب نے آل پاکستان انٹر ورسٹی ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

 

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے پنجاب یونیورسٹی کو چار ایک سے شکست دیکر آل پاکستان انٹر ورسٹی ہاکی چیمپئن شپ جیت لی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے نمل یونیورسٹی کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمانان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان اور نیشنل سوسائٹی فار سپورٹس ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر اورنگزیب خلیل نے کھلاڑیوں میں انعامات کئے۔ان کے ہمراہ ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ، ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی علی ہوتی، اے ڈی سپورٹس اشفاق احمد،اے ڈی شکیل احمد، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہدایت اللہ، سابق انٹر نیشنل ہاکی کوچ ضیاء الرحمان بنوری تھے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشر کے تعاون اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے زیراہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں جاری آل پاکستان انٹر ورسٹی ہاکی چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب نے جیت لی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی کو چار ایک سے شکست، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی طرف سے پہلا گول 25 ویں میں پنلٹی کارنر کے ذریعے کیا دوسرے کوارٹر میں پنجاب کی طرف سے یاسر علی 35 ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا، تیسرے کوارٹر میں سنٹر ل پنجاب کی طرف سے دانش نے 44 ویں منٹ میں گول کرکے دوایک سے برتری حاصل کی، جبکہ چوتھے اور آخری کواٹر میں سنٹر پنجاب کی طرف سے مدثر اور محمد ارصل نے 57 اور 58 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنا ر کیا۔

 

 

 

تیسرے پوزیشن کے میچ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد کو چار صفر سے شکست دی، فیصل آباد کی طرف سے عثمان رحمان نے تین گول کئے جبکہ محسن،محمد ندیم نے ایک ایک گول روحیل نے دو گول کئے۔ آخر میں مہمان خصوصی تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے ونر کو 90 ہزار، رنر اپ کو 72 ہزار اورتیسرے پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیم کو 54 ہزار روپے دیئے گئے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل سوسائٹی فار سپورٹس ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر اورنگزیب خلیل نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کوفروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کیونکہ یہی تعلیمی ادارے ہی وہ نرسریاں ہیں جہاں سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ مل سکتی ہے ۔ انہوں نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی ہشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی کو اس بہترین ایونٹ کو کامیابی سے منعقد کرانے پر مبارکباد دی۔

error: Content is protected !!