وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام کے تحت صوبائی سپورٹس فٹبال لیگ اختتام پذیر
کوٸٹہ نے پہلی، زیارت نے دوسری جبکہ خضدار نے تیسری پوزیشن حاصل کی
کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں کرونا واٸرس، سیلاب اور پہلے سال بغير بجٹ سمیت دیگر مشکلات کے باوجود ہم نے کوشش کی کہ ترقياتی منصوبوں پر بہتر کام ہوسکے ہر تحصيل میں دو فٹسال گراؤنڈ بنائے جب تک ہماری حکومت ہے ہم کوشش کریں گے
کہ مزید کام ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے زیراہتمام وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس فٹبال لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں وائس چانسلر بیوٹمز یونيورسٹی ڈاکٹر خالد حفیظ، پرو وائس چانسلر بیوٹمز یونيورسٹی ڈاکٹر عبدالرحمن، سابق قومی فٹبال کوچ اختر محی الدین، ڈائریکٹر سپورٹس بیوٹمز مسعود احمد کاسی، قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی سعد اللہ خان، سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ نصراللہ خان ڈی جی ایڈمنسٹریشن قدیم خان کاکڑ و دیگر نے شرکت کی
صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ہماری بدقسمتی رہی کہ ہمار کام رک گیا ہمارا وژن ہر ڈسٹرکٹ میں انٹرنيشنل لیول کا سپورٹس کمپليکس بنانا تھا، جب مجھے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے صوبائی مشیر کھیل و ثقافت بنایا تو سال ڈیڑھ سال مشکلات رہی 2018 میں بجٹ ہم نے پیش نہیں کیا پورا سال بغیر بجٹ کے گزارا پھر دو سال کرونا رہا اور پھر 2022 میں سیلاب آیا اس کے باوجود اچھا کام کرنے کی کوشش کی
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفيسر کو ایونٹ منعقد کرنے کیلٸے پیسے بھجواۓ جاتے ہے اس بار بھی جشن آزادی کے موقع پر ہر ڈسٹرکٹ میں سپورٹس فیسٹیول منعقد کرنے کیلٸے پیسے بھجوا دیٸے گٸے ہے ڈسٹرکٹ کے نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفيسر سے ایونٹ کے حوالے سے خود رابطہ کرۓ ہر سال کی طرح اس بار بھی کوٸٹہ سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول منعقد ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو فٹبال سے لگاؤ ہے
وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس فٹبال لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے ایسے ایونٹس سے نوجوانوں کو آگے جانے کا موقع ملتا ہے ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انہوں نے مزید کہا کہ پرو وائس چانسلر بیوٹمز یونيورسٹی ڈاکٹر عبدالرحمن اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں ان کا کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اہم کردار رہا ہے حال ہی میں کوٸٹہ میں 19 سال کے بعد منعقد ہونے والے نیشنل گیمز میں 10 سے زائد ایونٹس بیوٹمز یونيورسٹی میں منعقد ہوۓ نیشنل گیمز کو کامیاب بنانے میں ان کی یونيورسٹی کا بھی کردار رہا ہے
ہماری حکومت کی دسترس میں جتنا ہوگا یونيورسٹی کے ساتھ تعاون کرۓ گی قبل ازیں فاٸنل میچ کھیلا گیا جس میں کوٸٹہ نے زیارت کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی، کوٸٹہ نے پہلی، زیارت نے دوسری جبکہ خضدار نے تیسری پوزیشن حاصل کی، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے۔