کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2 ‘ عماد عالم کی طوفانی سینچری رکھیا فائٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی ۔
سونیجا سولجر کو 19 رنز سے شکست۔ عماد عالم لیگ کی پہلی سینچری129 رنز بناکر الحمید گارمنٹ مین آف دی میچ قرارپاۓ۔
عمیر بن یوسف کے 78 اور احسان علی کے67 رنز راٸیگاں۔ رضوان عمران کے 49 رنز جبکہ عثمان شاہ ے 3 کھلاڑیوں شکار کیا،
کراچی: (سپورٹس رپورٹر) رکھیا فائٹرز نے کراچی کے باصلاحیت فرسٹ کلاس کرکٹر عماد عالم کی کھتری پریمیر لیگ سیزن2 کی شاندار اور دھواں دار سینچری 129 رنز کی بدولت دفاعی چیمپئین سونیجا سولجر کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 سے شکست دے کر کھتری پریمیٸر لیگ فلڈ لاٸیٹ ٹی۔20 سیزن2. 2023 میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ رکھیا فائٹر لیگ پہلی بار شامل ہوئ ہے اور اپنے شاندار کھیل سے سب کو حیران کردیا ۔ مہمان خصوصی ٹاپ کڈز کے ایوب
نو راجی نے شوقین کارمنٹس عمران نو راجی، عبدالکریم نیازی کے ہمراہ عماد عالم کو شاندار سینچری پر ٹرافی اور الحمید گارمنٹ کی جانب مین آف دی کیش ایوارڈ 2 ہزار روہیۓ اور ساگر سویئٹ کی جانب سے گفٹ ہیمپر جبکہ کڈز پلے کی جانب سے عماد عالم کو سینچری پر 10 ہزار روپیٸے اور بلو اسٹون کے محمد یوسف کی جانب 5ہزار روپیے کیش انعام دیا
جبکہ غفار بھیڈا کی جانب سے ایک کلو کاجو دیئے گئےاس موقع پر رکھیا فائٹرز کے آنر اسماعیل امی بابا، سونیجا سولجرز کے آنر یاسین منیم، ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری، شاہد ٹاو و دیگر بھی موجود تھے۔اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کی برقی قمقموں کی روشنی میں کھلے گئے ایونٹ کے 5ویں میچ میں جمعرات کی شب تماشائیوں بہت بڑی تعداد اور دونوں فرنچائز ٹیموں کے سپورٹرز کی موجوگی میں رکھیا
فائٹرز کے کپتان صادق امی بابا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹسمنوں کو آزمایا۔ عماد عالم اور رضوان عمران ہولی کی عمدہ بیٹنگ 184 رنز کی شاندار اوپنگ شراکت کی بدولت مقررہ 20 اورز میں 7 وکٹوں کے نصصان پر 214 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ ابھرتے ہوئے نوجوان اوپنر فرسٹ کلاس کرکٹر عماد عالم نے گراٶنڈ کے چاروں طرف انتہاٸ دلکش اور جارحانہ اسٹروکس کھیلے اور 129 رنز کی شاندار اور ایونٹ کی پہلی سینچری میں 55 گیندوں کا سامنا کیا اور 13 بلندوبالا چھکے اور 5 دلکش چوکے بھی شامل تھے
رضوان عمران نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے 36 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 49 رنز اسکور کیئے۔احمد غزالی اور کپتان الیاس منیم نے 3-3 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔جوابی بیٹنگ میں 215 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں سو بیجا سولجرز کے فرسٹ کلاس کرکٹرز عمیر بن یوسف اور احسان علی نے بھرپور جواب دیا شاندار اور جارحانہ اسٹروکس کھیلتے پہلی وکٹ کی 156 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ عمیر بن یوسف نے عمدہ 78 رنز میں 53 گیندیں کھیلیں اور 5 شاندار چوکے اور 5 چھکے بھی لگائے،
احسان علی نے 67 کی عمدہ اور جارحانہ باری میں 35 گیندوں کا سامنا کیا اور 7 زوردار چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے بھی لگائے دو نوں کے آوٹ کے بعد سونیجا سولجرز کی میچ میں واپس نہ آسکی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 195 رنز بناسکی۔عثمان شاہ نے 31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں پویلین واپسی کا پروانہ تھمایا مزکورہ میچ کو امپاٸرز رشید خان اور وسیم الدین نے سپر واٸز کیا جبکہ آفیشل اسکور کی زمداردی راشد اسلم نے نبھاٸ۔
آج ہفتہ 26 اگست کو ڈاور گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ دھڑا دبنگ سے 10 بجے شب ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچیز کھتری پریمیر لیگ فیس بک پیج اور یوٹوب چینل پر براہ راست دکھاٸیں جارہے ہیں۔