اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد
چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023
سیمی فائنل میچز 7 اکتوبر کو اور فائنل میچ 8 اکتوبر کو ہوگا۔ محکمہ کھیل بلوچستان
چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023 جو کہ کوئٹہ میں کامیابی کے ساتھ جاری تھا سانحہ مستونگ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔
ٹورنامنٹ سیمی فائنل مراحلے میں داخل ہو چکا تھا۔ پاکستان واپڈا، مدھو محمدن، پاک افغان کلب چمن اور کے ار ایل کی ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکی ہیں۔
اج محکمہ کھیل و امور نوجوان بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچز 7 اکتوبر جبکہ فائنل 8 اکتوبر کو ہوگا۔ تمام میچز ایوب سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
میچز کے اوقات کار کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔