پاکستانی کرکٹ سکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کرنے سے معذرت کر لی.

 

پاکستانی کرکٹ سکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کرنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں ٹیم کوجوائن کرنے کے لیے معذرت کر لی ہے، وہ ویزہ مسائل کے باعث اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا نہیں جا سکے تھے، ویزا لگنے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے آج آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے پرتھ میں سکواڈ کو جوائن کرنا تھا لیکن ڈاکٹر سہیل سلیم نے والد کے علیل ہونے کے باعث آسٹریلیا جانے سے معذرت کر لی اور اس حوالے سے انہوں نے پی سی بی کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔

 

 

 

تعارف: News Editor